رینجرز 21ونگ مرالہ کے زیر اہتمام کل فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا

اتوار مئی 22:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) رینجرز 21ونگ مرالہ کے زیر اہتمام مؤرخہ15مئی بروزمنگل بوقت10بجے دن تا2بجے دوپہر تک سرکاری ہسپتال لونی بجوات میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ ، فری میڈیسن ، فری کھانا اور فری کھلونے دئیے جائیں گے ۔۔ڈاکٹر محمد ادریس چائلڈ سپیشلسٹ کے علاوہ لیڈی ڈاکٹر بھی اس موقع پر مریضوں کا طبی معائنہ کریں گی ۔ اس موقع پر ضرار بٹ جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سیالکوٹ ، محسن رضا ، شیخ محمد احسان ضلعی صدر اور ڈاکٹر شکیل ٹھاکر ایڈووکیٹ بھی موجود ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :