وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے شہاب پورہ کے رہائشی باغ علی کو3لاکھ روپے کا امدادی چیک

اتوار مئی 22:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے شہاب پورہ کے رہائشی باغ علی کو3لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، یوسی چیئرمین محمود الحسن بابر خان، شیخ ناصر، نبیل خالد لون اورچودھری سیف اللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی جانب سے علاج کیلئے رقم کی فراہمی پر باغ علی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی۔ دریں اثنا ں صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس میں شہریوں کے مختلف وفود سے ملاقات کی اور شہر کی تعمیر و ترقی اور میونسپل سہولیات کے معیار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شہریوں کے درپیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر موجود مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے شہاب پورہ یونین کونسل میں مستحقین میں رمضان راشن پیکس تقسیم کئے ۔