ْخواجہ محمد آصف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو مختلف تنظیمی عہدے ملنے پر مبارکباد

اتوار 13 مئی 2018 22:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے میاں عبدالستار ایڈووکیٹ اور حاجی محمد امین بٹ کو پی ایم ایل این سٹی کے نائب صدور کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی عہدہ ملنے پر حاجی محمد امین بٹ اور میاں عبدالستار ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ پارٹی کے منشور اور آئین کے پارٹی کی جانب سے سونپی جانے والی ذمہ داریوں سے انصاف کریں گے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ اور ایم پی اے چودھری محمد اکرام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :