بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سی4افراد شدید زخمی ہو گئے

اتوار مئی 22:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سی4افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ محلہ واٹر ورکس میں طوفان اور بارش کے دوران ایک بوسیدہ مکان منہدم ہو گیا جس کی زد میں آکرچھت کے نیچے موجود چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں محمد طفیل ، سلمان سمیت دو خواتین شامل ہیں ۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔