مسلم لیگ(ن) ترقی پسند جماعت ہے جس نے آمریت کے دور میں بھی عوام کی بات کی ہے ۔خواجہ محمد آصف کا مراکیوال میں گورنمنٹ شہباز شریف ڈگری کالج خواتین کا افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار مئی 22:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے بے شمار جال بچھا کر قوم کا معیار زندگی بہتر کیا ہے ۔ مسلم لیگ(ن) ترقی پسند جماعت ہے جس نے آمریت کے دور میں بھی عوام کی بات کی ہے ۔ میاں محمد نواز شریف ایک بہادر سیاستدان کا نام ہے جو مخالفین کی سازشوں کو ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے ۔

ہماری سیاست کا مقصد خدمت خلق ہے اور ہم عوام کی بے لوث خدمت کر کے تاریخ رقم کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مراکیوال میں گورنمنٹ شہباز شریف ڈگری کالج خواتین کا افتتاح کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی ، وزیر جیل خانہ جات آزاد جموں و کشمیر چودھری محمد اسحاق ، چودھری طلعت مسعود ایڈووکیٹ ،ملک ادیب اعوان، چیئرمین یونین کونسل مچھرالہ و صدر مسلم لیگ(ن) 121رانا عارف ہرناہ ، رکن صوبائی اسمبلی ارشد وڑائچ سمیت دیگر موجود تھے ۔ خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہو گی اور حکومت میں آکر عوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔