رمضان بازاروں میں فیئر شاپس قائم کرنے کا سلسلہ شر وع

اتوار 13 مئی 2018 22:00

ملتان۔ 13مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء)حکو مت پنجا ب کی ہد ایا ت پر محکمہ ایگر ی کلچر مارکیٹنگ ملتا ن کی جا نب سے تما م رمضا ن با زا روں میں فیئر شا پس قا ئم کر نے کا سلسلہ شر وع کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں گز شتہ روزاسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی ما ر کیٹنگ آصف رضا نے مختلف رمضا ن با ز ارو ں کا دور ہ کیا اور فیئر شا پس کے قیا م کامعائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے آصف ر ضا نے کہا کہ حکو مت پنجا ب دال ، چنا ، بیسن اور معد ے سمیت 7 مختلف آئٹمز پر ریکا رڈ سبسڈ ی فر اہم کررہی ہے۔جس سے ہر فی کلو کی قیمت پر 20 رو پے بطو ر سبسڈ ی فر اہم کئے جائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ایگر ی کلچر فیئر شاپس پر اعلیٰ معیا ر کی اشیا ء خو ردونوش مکمل مقد ار اور وزن کی گار نٹی کے ساتھ فروخت کی جا ئیں گی تا کہ روزہ دارو ں کوحقیقی معنو ں میں ریلیف دیا جا سکے ۔آ صف رضا نے کہا کہ شہر کے تمام 12رمضا ن با ز ار گنجا ن آ با د علاقو ں میں قا ئم کئے گئے ہیں جہا ں چینی 46 رو پے کلو اور آ ٹا 250 رو پے فی 10 کلو گر ام فر اہم کیا جا ئے گا ۔