اشیا ء خو رونوش کی قیمتو ں میںا ستحکام لا نے کیلئے بھر پو ر اقداما ت کر نے کے احکامات جاری

اتوار 13 مئی 2018 22:00

ملتان۔ 13مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن زاہد سہیل نے ما ہ رمضا ن المبا ر ک کی آ مد کے سلسلے میں شہربھر میں اشیا ء خو ردونوش کی قیمتو ں میںا ستحکام لا نے کیلئے بھر پو ر اقداما ت کر نے کے احکا ما ت جا ری کئے ہیں ۔انہو ں نے پر ائس کنٹرو ل مجسٹر یٹس کو ہد ایت کی کہ روزا نہ کی بنیاد پر ما ر کیٹو ں اور عوا می مقامات پر چھا پے مار کر ریٹ لسٹیں چیک کی جا ئیں اور بھا ر ی جر ما نے عائد کئے جا ئیں ۔

زاہد سہیل نے کہا کہ رمضا ن المبا ر ک میں کسی صور ت کسی ہو ٹل ،کینٹین یا ریسٹورنٹ کوکھلنے کی اجا ز ت نہیں دینگے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علا قو ں میں دکا نو ں اور ریڑ ھیو ں پر اشیا ء خو ردونوش کی قیمتیں چیک کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی مار کیٹنگ آ صف ر ضا اور متعلقہ حکا م بھی ان کے ہمر اہ ہیں ۔ڈ پٹی کمشنر زاہد سہیل نے تا جرو ں اور دکان مالکا ن سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ ضلعی انتظا میہ ما رکیٹ کمیٹی کی جانب سے جا ری ہونے وا لی ریٹ لسٹ پرعمل درآ مد ہر صو ر ت یقینی بنا ئے گی ۔

تا جررمضا ن المبا ر ک کے تقدس کا خیا ل رکھتے ہو ئے گر اں فروشی اور ذخیر ہ اندوز ی سے پر ہیز کر یں ۔بصو ر ت دیگر عید حو الا ت میں گزارنے کی تیا ر ی کر یں ۔ زاہد سہیل نے کہا کہ ضلعی افسرا ن سمیت مختلف محکمو ں کے 40 سے زائد پر ائس کنٹرو ل مجسٹر یٹس شہر میں تعینا ت کئے گئے ہیں جو گر اں فر وشی پر موقع پر بھا ری جر ما نو ں کے ساتھ مقدما ت در ج بھی کر ائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ رمضا ن با ز ارو ں کے قیا م کا مقصد اوپن ما ر کیٹ میں نر خ مستحکم رکھنا ہے تاکہ روزہ داروں کو ریلیف دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :