انتخابات میں عوام کو دیکھنا ہو گا سیاست کی آڑ میں ملک دشمنوں کو ووٹ دینا ہے یا ملک کے ہمدردوں کو ووٹ دینا ہے‘چوہدری محمد سرور

اتوار 13 مئی 2018 22:10

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سابق گورنر پنجاب و سینیٹر چوہدری سرور نے کہا ہے 2018 ء کے انتخابات میں عوام کو دیکھنا ہو گا سیاست کی آڑ میں ملک دشمنوں کو ووٹ دینا ہے یا ملک کے ہمدردوں کو ووٹ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

مریدکے میں آرائیں برادری پاکستان کے سینئر نائب صدر چوہدری فضل الہیٰ آرائیں اور پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے متوقع امیدوار میاں خالد جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پاکستان کو بد نام کرنے میں جو بھارت نہ کر سکا نواز شریف کر رہا ہے قومی اداروں کے بعد ملک کیخلاف اب میاں نواز شریف کھل کر سامنے آگیا ہے بیس کروڑ عوام اسے عبرت کا نشانہ بنا دے گی ۔

قوم نواز شریف سے پوچھتی ہے کہ کس کے اشارے پر یہ ملک دشمنی کر رہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کیلئے نواز شریف کا بیانیہ لمحہ فکریہ ہے۔