شہبازشریف کاسندھ کی روایتی اجرک اورسندھی ٹوپی پہن کرخطاب

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و ستم اوربلوچستان میں مداخلت پر سخت ردعمل ًًًِِِِِزرداری پر کڑی تنقید،گرتی ہوئی زرداری کی دیوار کو ایک دھکا اور دوکا نعرہ لگوایا

اتوار 13 مئی 2018 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میرپور خاص کی تحصیل سندھڑی میں جلسے سے پرجوش خطاب کیا-محمد شہبازشریف کا سٹیج پر پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں اورکارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔سینیٹر اسد جونیجو نے محمد شہبازشریف کو سندھ کی روایتی اجرک اورسندھی ٹوپی پہنائی۔

شہبازشریف نے سندھی اجرک اورٹوپی پہن کرخطاب کیا۔محمدشہبازشریف نے پنڈال میں ہزاروں کارکنوں سے ایک اخبار میں محمد نوازشریف کے حوالے سے توڑ مروڑ کر انٹرویو پیش کرنے پر سوال کیاکہ نوازشریف نان سٹیٹ ایکٹر کو پاکستان سے جانے کی اجازت دینے کے بارے میں بات کرسکتے ہیں تو ہزاروں کارکنوں نے ہاتھ اٹھا کر کہا نہیں،جس پر محمد شہبازشریف نے کہا کہ جس ملک اورافواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہوں وہ ریاست ،فوج اورعوام کبھی بھی اپنی دھرتی کواس طرح استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

محمد شہبازشریف نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و ستم اوربلوچستان میں مداخلت پر سخت ردعمل کا اظہار کیااورپاک افواج کی عظیم قربانیوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔محمد شہبازشریف نے سندھ کو برباد کرنے کے حوالے سے آصف زرداری پر کڑی تنقید کی اورکہا کہ پاکستان اس لئے نہیں بنا کہ ہاری تباہ ہو اورزرداری خوشحال ہو،زرداری نے سندھ کو کھوکھلا کردیا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو موقع دیا تو ہم سندھ کی تقدیر بدل دیں گے۔اس موقع پر محمد شہبازشریف نے کہا کہ سندھ کے عوام زرداری کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اوردیںگے جس پر ہزاروں کارکنوں نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم زرداری کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اوردیںگے۔شہبازشریف کے خطاب کے دوران مجمع پرجوش نعروں سے گونجتارہا اورکارکن مسلسل ’’شہبازشریف زندہ باد‘‘،’’میاں تیرے جان نثار بے شمار بے شمار‘‘کے نعرے لگاتے رہے۔جلسے میں چاروں طرف پاکستان مسلم لیگ کے جھنڈے لہرا رہے تھے ۔