وزیراعلیٰ شہبازشریف کا مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کے انتقال پر دکھ اوراظہارافسو س

اتوار 13 مئی 2018 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کے انتقال پر دکھ اورافسو س کا اظہارکیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ۔انہوں نے رجب علی بلوچ کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پارٹی کے ایک دیرینہ ساتھ تھے ۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اورغمزدہ خاندان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی ہے۔