کئی سیاسی جماعتیں پاکستان کے مسائل حل کرنے کی بجائے خود پاکستان کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہیں‘اشرف آصف جلالی

اتوار مئی 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ دین اسلام کی روشنی میں سیاست سے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں آمد رمضان کے سلسلہ میں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوںنے کہاکہ جس معاشرہ میں طاقتور کمزور پر ظلم نہ کرنے اور جہاں مظلوم کو ظالم سے حق لے کر دینے والا نظام موجود ہو وہاں سوسائٹی میں بہاریں آ جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

کئی سیاسی جماعتیں پاکستان کے مسائل حل کرنے کی بجائے خود پاکستان کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے تمام ذمہ داران پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوگوں کو نظام مصطفیﷺ کی برکات کی طرف زیادہ سے زیادہ متوجہ کیا جائے۔ نزولِ قرآن کے مہینے میں دلوں میں حکمت قرآن اچھی طرح سرایت کرتی ہے ۔اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو قرآن سے دور کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ قوم کو قرآن کی طرف راغب کرنے کردار ادا کرے گی۔ فہم دین کورسز کے ذریعے لوگوں میں دین اور دنیا کے باہمی ربط کو اجاگر کیا جائے ۔