کھیلوں سرگرمیاں زبوں حالی کا شکار ہیں،کھیلوں سے شہر کی رونقیں بحال ہونے میں مدد ملتی ہے، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن

بلدیہ عظمی کراچی عید کے بعد کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کبڈی کے مقابلے کرائے گی، بیچ گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کھیلوں سرگرمیاں زبوں حالی کا شکار ہیں۔کھیلوں سے شہر کی رونقیں بحال ہونے میں مدد ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا توار کو ساحل سمندر پر ایک روزہ بیچ گیمز کے انعقاد کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ شہر میں کھیلوں سرگرمیاں زبوں حالی کا شکار ہیں۔

کھیلوں کی سرگرمیوں سے شہر کی رونقیں بحال ہونے میں مدد ملتی ہے۔بلدیہ عظمی کراچی عید کے بعد کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کبڈی کے مقابلے کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ادارے بھی شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے اعلان کیا کہ بیچ گیمز کو ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی منصور احمد مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

کشتی رانی، کبڈی، باکسنگ، والی بال، ٹینس، کراٹے، جوڈو، ریس، سائیکلنگ سمیت دیگر کئی کھیل شامل تھے۔ بیچ گیمز میں مردوں کے 22 اور خواتین کے 17 کھیل شامل تھے جبکہ 800 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے لئے مہمان خصوصی میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا گیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کامیاب کھلاڑیوں میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے۔