بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیداروں کا انتخاب آج ہوگا

اتوار 13 مئی 2018 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدیداروں کا انتخاب آج پیر 14مئی کو ہوگا ،اس سلسلے میں پارٹی کے الیکشن سیل نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،الیکشن سیل کے مطابق اتوار کو شام 6بجے تک پارٹی کے مختلف عہدوں کیلئے خواہش مند امیدواروں نے الیکشن سیل کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرالئے ہیں ،الیکشن سیل آج پیر 14مئی کو سہ پہر تین بجے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کریگا جبکہ شامل 7بجے بلوچستان بوائز سکائوٹس ہیڈ کوارٹرمیں باقاعدہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات عمل میں لائے جائیں اور باقاعدہ پارٹی عہدیداروں کا انتخاب ہوگا ،بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے پارٹی ممبران کو باقاعدہ جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ بزرگ سیاستدان اسماعیل لہڑی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن تشکیل دے دی گئی ہے۔