سپیکر سردار ایاز صادق اور مرتضی جاوید عباسی کا ممبر قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 13 مئی 2018 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے ممبر قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اتوار کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات انہوں نے کہا کہ رجب علی بلوچ ایک محب وطن سیاسی رہنماء تھے ان کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کے لیے دی جانے والی والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

رجب علی بلوچ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو گا انہوں نے رجب علی بلوچ کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ مرحوم کا نماز جنازہ کل آن کے آبائی گاؤں چک نمبر 445 کنجوانی فیصل آباد میں ادا کیا جائے گا۔