صوبائی حکومت پولیو وائرس کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، کمشنر کوئٹہ جاوید انورشاہوانی کا اجلاس سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 23:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہا کہ صوبے سے پولیو کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنائینگے پولیو مرض انسان سے جینے کا حق چھینتا ہے اور معاشرے میں لاپرواہی کے باعث احساس محرومیاں جنم لیتی ہیں صوبائی حکومت پولیو وائرس کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے والدین اپنے لخت جگروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا کر بچوں کا مستقل روشن کرنے کیلئے پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں پولیو سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری بھی موجود تھے کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہا کہ پولیو ٹیمیںفرائض میں کوتاہی ہر گز نہ برتے گھروں سمیت شہر میں قائم مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس اور رجسٹرڈ بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو قطرے ضرور پلائے صحت مند معاشرہ ہی ملک و قوم کی ترقی کا ضامن ہے صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی پولیو مہم کے دوران ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :