چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کا پارلیمانی سیکرٹری اور ایم این اے رجب علی خاں بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

پیر 14 مئی 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے پارلیمانی سیکرٹری اور ایم این اے رجب علی خاں بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے انکے اہلخانہ سے دلی افسوس کیا اور اللہ تعالی سے مر حوم کی مغفرت کی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ، قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان اور اراکین سینٹ نے بھی ایم این اے رجب علی خاں بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :