پاکستانی سفارتخانہ اردو زبان کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہا ہے،پاکستانی سفیر معین الحق کا فرانس میں 250طلباء کی گریجویشن تقریب سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ اردو زبان کے فروغ بالخصوص دوسری نسل کے پاکستانی طلباء کو اپنی زبان ثقافت اور پاکستانی کلچر سے جوڑے رکھنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار فرانس میں پاکستانی سفیر معین الحق نی250طلباء کی گریجویشن تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا،تقریب کا اہتمام فرانس کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’’انسانی ترقی کے لئے اتحاد‘‘نے کیا جس میں استعداد کار میں اضافہ اور سیکھنے کا عمل پروگرام میں شامل طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کے حکام کی طرف سے یہاں موصولہ پیغام کے مطابق سالانہ تقریب میں ویلیرز۔لی۔بیل کے میئر جین لوئس،فرانسیسی حکام،طلباء،والدین اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سفیر نے تنظیم کی صدرپاکستانی نژاد نغمانہ کیانی کی سماجی خدمات کی بھی تعریف کی۔پاکستانی سفیر نے تنظیم پر زور دیا کہ وہ اردو زبان کے کورس کا بھی اجراء کرے تاکہ اردو زبان کو فروغ کو مل سکے۔بعد ازاں معین الحق نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔تقریب سے نغمانہ کیانی نے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی کارکردگی اور2005 سے لیکر اب تک اٹھائے گئے اقامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :