سعودی عرب، روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی

پیر مئی 10:30

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) سعودی عرب میں روبوٹ کے مدد سے گھٹنے کا جوڑ تبدیل کرنے اور ہڈی کے کھردرے پن کے علاج کے ساتھ ہی طبّی کامیابیوں کے میدان میں ایک سنگ میل عبور کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹیلی ویژن کے مطابق جدہ میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہڈیوں اور جوڑوں کے آپریشن کے شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الدخیل میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روبوٹ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی کے 3 کیسز مکمل کر لئے گئے ہیں اور یہ تمام کامیاب رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جدی ترین ٹیکنالوجی پر مبنی یہ نظام سرجن کے ہاتھوں کی مہارت کے ساتھ بیک وقت کام کرتا ہے تا کہ ٹرانسپلانٹ کئے گئے گٴْھٹنے کو درستی کے ساتھ صحیح جگہ پر نصب کیا جا سکے۔۔ڈاکٹر الدخیل کا کہنا ہے کہ روبوٹک ٹیکنالوجی کا نظام جدید کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے ڈاکٹر کی معاونت کرتا ہے۔ اس طرح باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے کر حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مریض کے گھٹنے کو اعلی ترین معیار کے مطابق ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے۔