شنگھائی میں شام کے مسلے پر عالمی سیمینار

پیر 14 مئی 2018 10:30

شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) چین کے شہر شنگھائی میں ’’مسلہ شام کا راستہ اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر عالمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق سیمینار میںچین، شام ،مصر ،سعودی عرب، ایران، ترکی، امریکا اور برطانیہ سمیت درجنوں ممالک کے 20 سے زائد ماہرین اور سکالرز نے سیمینار میں شرکت کی۔

شام کے مسلے پر چین، برطانیہ اور فرانس کے خصوصی ایلچی اور شامی مسلے پر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے نمائندے نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شامی مسلے پر چینی خصوصی ایلچی شیے شیائویان نے اپنے خطاب میں اعادہ کیا کہ چینی حکومت کا ہمیشہ خیال رہا ہے کہ سیاسی حل ہی شامی مسلے سے نمٹنے کا واحد حقیقی راستہ ہے۔شام کی خود مختار حکومت اور علاقائی سالمیت کا تحفظ اور احترام کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شام کے مستقبل کا شامی عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے۔اقوام متحدہ کو شامی مسلے کے حل میں مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ شامی مسلے سے مناسب طریقے سے نمٹنے کو آگے بڑھانے کے لئے مسلسل اپنی خدمات سرانجام دے گا۔