وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 14 مئی 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ رجب علی بلوچ ایک سچے سیاسی کارکن تھے جنہیں نے تمام عمر عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کی۔ان کی جمہوری و عوامی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیر اعظم نے رجب علی بلوچ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔