سعودی عرب، پاکستانی ڈرائیور گدھے سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

پیر 14 مئی 2018 11:10

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) سعودی پولیس اور پیٹرولنگ فورس نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو 14گدھے سمگل کرنے اور 3غیر قانونی یمنیوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی شہر طائف کے میسان مقام پر پولیس اور گشتی فورس نے شبے میں گاڑی کو روکا تھا۔ تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ گاڑی میں 14گدھے لدے ہیں اور 3ایسے یمنی بھی موجود ہیں جن کے پاس کوئی شناختی دستاویز نہیں۔ پاکستانی ڈرائیور نے بتایا کہ وہ گدھے طائف لے جارہا تھا۔ جنوبی طائف کے ایک قرئیے کے لوگوں نے یہ گدھے اس کی گاڑی میں لادے تھے۔

متعلقہ عنوان :