پیٹرا کویٹووا آرام کی غرض سے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

پیر 14 مئی 2018 11:10

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹووا آرام کی غرض سے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں، اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں ان کا مقابلہ برطانیہ کی جوہانا کونتا سے ہونا تھا۔

(جاری ہے)

کویٹووا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل جیتنے کے فوراً بعد اٹالین اوپن سے دستبرداری کا اعلان کیا، میں نے آرام کی غرض سے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں بھرپور انداز سے شرکت کر سکوں۔

انہوں نے کہا کہ پراگ اوپن اور میڈرڈ اوپن ٹائٹلز جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی، دونوں ایونٹس جیتنے کا یقین نہیں تھا لیکن اب میں اسے اپنی بڑی کامیابی سمجھتی ہوں اور اب میرا اگلا ہدف فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنا ہے، مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گی۔

متعلقہ عنوان :