نوجوان نسل غنی خان کے افکار سے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں، محمداعظم

پیر 14 مئی 2018 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پاک افغا ن ادباء وشعراء کی مشترکہ ادبی تنظیم "خوشحال فکری بھیر" کے زیراہتمام پشکلاوتی میوزیم غنی ڈھیری چارسدہ میں عظیم فلسفی ،شاعر ،مصور و دانشور خان عبدالغنی خان کے حوالے سے ایک شام کا انعقاد کیا گیا،مہمان خصوصی سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اعظم خان تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں نوجوان مصور پیر حامد خویشگی کے غنی خان کی شاعری پر بنائے گئے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر نورالامین یوسفزئی ، زردشت شمس ‘محمد اعظم خان ‘ ریجنل فورم فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر جہانزیب خان ‘ پی ٹی وی کے سابق جی ایم شوکت علی، فلک شیر خان اور ارشد خان نے کہا کہ غنی خان ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل غنی خان کے افکار سے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں، اس موقع پر فیاض مشال نے بھی غنی خان کو منظوم عقیدت پیش کیا۔تقریب کے آخر میں محفل موسیقی بھی ہوئی جس میں نوجوان گلوکار سنتوش خان نے غنی خان کے کلام کو انتہائی خوبصورتی سے گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :