تمام مذاہب میں احترام انسانیت کا درس ملتا ہے ،مفتی اسرار گل حقانی

پیر 14 مئی 2018 11:50

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ادارہ امن و تعلیم کے زیر اہتمام ضلع مردان خیبر پختونخوا میں مختلف مذاہب کے نوجوانوں کے مابین پیغام امن بین المذاہب دوستانہ فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا ۔اس میچ کا مقصد مختلف مذاہب اور مسالک کے نوجوانوں کا باہم مل بیٹھنا ایک دوسرے کے افکار و نظریات پر بات چیت کرنا مقابلے کے باوجود ایک دوسرے کو برداشت ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا پینا کھیل کے توسط سے ایک دوسرے کو سمجھنا اور دوستی کا آغاز کرنا اسی سرگرمی کے ذریعے محبت ،اخوت، رواداری، برداشت ،اخترام ،انسانیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مولانا اسرار گل حقانی نے انعامات، بہترین ریفریشمنٹ اور کھیل کود کے سامان بھی دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مفتی اسرار گل حقانی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب میں احترام انسانیت کا درس ملتا ہے، آئے پر امن معاشرہ، پر امن مستقبل اور پر امن پاکستان کی تکمیل کیلئے احترام انسانیت کو فروغ دیں ۔اسرار گل حقانی نے مزید کہا کہ اسلام امن سلامتی اور رواداری کا علمبردار مذہب ہے اپنے پیروکاروں کو تاکید کرنا ہے کہ وہ دیگر اقوام اور مذاہب کے ساتھ مساوات ہمدردری محبت وشفقت ، غم خواری اور رواداری کا مظاہرہ کریں ۔

مہمان خصوصی نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہماری کوشش ہو گی کہ اس سرگرمی کے ذریعے مختلف مذاہب اور مسالک کے نوجوانوں کو با ہم جوڑا جائے اور کھیل کو احترام انسانیت وحدت و اتحاد کا ذریعہ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :