اما میہ سٹوڈنٹس آرگنائز یشن کے زیراہتمام محبین ورکشاپ اختتام پذیر

پیر 14 مئی 2018 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائز یشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام دو روزہ محبین ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں500 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں دینی، تعلیمی اور اخلاقی شعور بیدار کرنے کیلئے اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کا معاشرے پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے ، اس سے نہ صرف نوجوان نسل مستفید ہوتی ہے بلکہ ہمارے بزرگوں کو بھی اپنے نوجواان نسل کو تربیت دینے کا ایک سنہری موقع ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :