پروفیسر ابراہیم خٹک کی میریٹورئیس پروفیسر کے عہدے پر ترقی

پیر مئی 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) پروفیسر ڈاکٹر پروفیسر ابراہیم خٹک کو ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں میریٹورئیس پروفیسر (گریڈ 22) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

موصوف کا شمار ملک کے بہترین اساتذہ میں کیا جاتا ہے۔ اب تک سینکڑوں طلبہ ان کی تدریسی خدمات سے مستفید ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وہ خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک کے پہلے وائس چانسلر کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔