صوبائی حکومت بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دے ، خیر اللہ حواری

پیر 14 مئی 2018 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) تنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر خیر اللہ حواری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت آنے والے بجٹ میں سر کاری ملازمین کے دکھوں کا مداوا کرے اور تمام ایڈ ہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں شامل کر تے ہوئے تنخواہوںاورپنشن میں 100 فیصد اضافے کرکے ہائوس رینٹ 50فیصدکیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ صو بائی حکومت اپنے تحریری معاہدے کی لاج رکھتے ہو ئے غیر مشروط ٹائم سکیل کا اجراء کرے، سکول بیسڈ پالیسی کا خا تمہ کیا جائے اور چارج الائونس میں اضافے کا نو ٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :