جامعہ ملاکنڈ میں پشتو مشاعرہ طلباء کی بھرپور شرکت

پیر 14 مئی 2018 11:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) جامعہ ملاکنڈ میں پشتو مشاعرے کا اہتمام کیا گیا،جس میں ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مشاعرے کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں پروفیسر بخت زادہ دانش اور مزاح نگار میراوس شامل تھے۔ علاوہ ازیں ، یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔مشاعرے میں شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :