لائف خیبر پختونخوا اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر اہتما م یونین کونسل شیخ جانہ میںفری آئی کیمپ کا انعقاد

پیر مئی 11:50

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) لائف خیبر پختونخوااورالشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی اور نجی تعلیمی ادرارہ المسلم سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام ضلع صوابی کی یونین کونسل شیخ جانہ کے آر ایچ سی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا۔ جس کا افتتاح لائف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر تلاوت شاہ باچہ اور آر ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر زواد خان نے کیا۔

جس میں 467 مریض کا معائنہ کیاگیا ‘کیمپ میں مفت ادویات اور نظر کے چشمے دیئے گئے ‘کیمپوںکی نگرانی لائف خیبر پختونخواکے ڈائریکٹر شعبہ صحت وصوبائی فنانس سیکرٹری ارسلان خان جبک معاون اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری اعجاز علی ولائف کے خواتین ونگ کے جنرل سیکرٹری شازیہ اورالشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کی طرف سے فیلڈ منیجر راجہ راحیل نے کیا ۔

(جاری ہے)

کیمپ کا دورہ لائف خیبر پختونخوا کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر آصف زمان سینئر نائب صدر حاجی شمال خان لائف خیبر پختونخوا خواتین ونگ کے صدر شبانہ اور لائف کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر حسین اکبرنے کیا ۔

مرکزی چیئرمین آصف زمان نے کہا کہ ہم رواںسال میں لائف خیبر پختونخوا اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے زیر انتظام الصحت آئی کیئر سنٹر کا اغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم بلاتفریق غریب عوام کی خدمت کررہی ہے اور وہ اپنی فلاحی سرگرمیوں جاری وساری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :