نیکولا میک ٹک اور الیگزینڈر پیا نے میڈرڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پیر مئی 11:50

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) کروشین کھلاڑی نیکولا میک ٹک اور ان کے آسٹرین جوڑی دار الیگزینڈر پیا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں اتوار کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں نیکولا میک ٹک اور الیگزینڈر پیا کو مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کے خلاف پہلے سیٹ میں 5-3 کی برتری حاصل تھی کہ اسی دوران برائن برادرز میں سے ایک کھلاڑی ٖفٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکا اور اس طرح امریکن ٹینس جوڑی ریٹائرڈ ہو گئی، نیکولا اور پیا فاتح قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :