عالمی چیمپئن جسٹن گیٹلن کو شکست، برطانوی ایتھلیٹ ریس پریسکوڈ نے شنگھائی ڈائمنڈ لیگ 100 میٹر دوڑ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 14 مئی 2018 11:50

شنگھائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء)برطانوی ایتھلیٹ ریس پریسکوڈ نے عالمی چیمپئن جسٹن گیٹلن کو شکست دے کر شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر دوڑ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر دوڑ میں برطانوی ایتھلیٹ ریس پریسکوڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین وقت میں فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے عالمی چیمپئن جسٹن گیٹلن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 10.04 سیکنڈز میں طے کیا، گیٹلن ساتویں نمبر پر رہے۔ جمیکا کے عالمی اور اولمپک چیمپئن عمر میک لیوڈ نے 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں فاصلہ 13.16 سیکنڈز میں طے کر کے ٹائٹل حاصل کیا۔