تباہی مچ گئی، سعودی عرب سے تشویش ناک خبر

سعودی عرب میں تیزآندھی سے میونسپلٹی کی عمارت منہدم، 2 گاڑیاں تباہ

پیر مئی 11:50

تباہی مچ گئی، سعودی عرب سے تشویش ناک خبر
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) سعودی عرب میں شدید طوفانی ہوائوں سے میونسپلٹی کے ایک ادارے کی عمارت گرنے سے 2 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض کے سلطانہ محلے میں پارک سے متصل عمارت کا ملبہ گرنے پر دو گاڑیا ں تباہ ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں سے ایک حادثہ سے چند لمحہ قبل ہی گاڑی سے نکل گیا تھا جبکہ دوسرا موبائل کی ایک دکان پر کسی کام گیا اور دونوں حادثہ میں محفوظ رہے۔ سکیورٹی فورس نے آندھی سے قبل دارالحکومت کے تمام مکینوں اور ڈرائیوروں کوخبر دار کیاتھا کہ وہ انتہائی ضرورت کے عالم ہی میں گھرو ں سے باہر نکلیں۔