رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کو ملکہ کا خطاب دیدیا

دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کی شادی ستمبر اور دسمبر میں ہونے کا امکان ہے

پیر 14 مئی 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فرانس کے شہر کانز میں ہوٹل کی بالکونی میں بنائی گئی تصویر پر رائے دیتے ہوئے ملکہ کا خطاب دے دیا۔بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فرانس کے شہر کانز میں ہوٹل کی بالکونی میں بنائی گئی تصویر پر رائے دیتے ہوئے انہیں ملکہ کا خطاب دیدیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فرانس کے شہر کانز میں ہوٹل کی بالکونی میں بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ، جس پر اداکار رنویر سنگھ نے انہیں اپنے کمنٹ میں ملکہ کاخطاب دیا۔یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر کی شادی ستمبر اور دسمبر میں ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں اداکار بیرونِ ملک میں کسی مقام پر مذہبی رسم کے بعد نئی زندگی کا آغاز کریں گے، اس تقریب میں صرف خاندان کے قریبی لوگ اور اہم دوستوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :