حمائمہ ملک کے بھائی کی شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

فیروز خان کو ان کی اہلیہ الیزے خان سے زیادہ خوبصورت قرار دیا جا رہا ہے

پیر 14 مئی 2018 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) حمائمہ ملک کے بھائی اداکار فیروز خان کی الیزے خان کیساتھ شادی ہوئی تو پورے پاکستان میں اس کے چرچے ہوئے اور شادی کی تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔مداحوں کی جانب سے دونوں کیلئے نیک خواہشات اور ہنسی خوشی زندگی کیلئے دعائیں کی گئیں اور اکثریت نے دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا۔

شادی کے کچھ عرصے بعد الیزے خان کی والدہ کی تصویر سامنے آئیں تو مداح ماں بیٹی کے چہرے کی مشابہت دیکھ کر حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

الیزے خان کون ہیں اور کس فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، یہ اب تک کوئی نہیں جانتا لیکن وہ کس کی کزن نکلیں ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ پاکستانیوں کی آنکھیں حیرت کے مارے کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں اور یقینا آپ کیلئے بھی اس انکشاف پر یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔فیروز خان اور الیزے خان ایک تقریب میں شریک ہوئے تو دونوں کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں اور صارفین نے حسب معمول تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ پہلے روز سے ہی فیروز خان کو ان کی اہلیہ الیزے خان سے زیادہ خوبصورت قرار دیا جا رہا ہے اور اس مرتبہ بھی ایسے ہی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :