ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا

اداکارہ تصاویرکے ذریعے صارفین کو متاثر کرنے کی بجائے الٹا تنقید کی زد میں آگئی

پیر 14 مئی 2018 11:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کینز فلم فیسٹیول 2018ء میں شرکت کیلئے فرانس کے شہر کانز میں موجود ہیں جہاں سے ان کی چند ایسی تصاویر منظرعام پرآ گئی ہیں کہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تصاویر ساحل سمندر پر لی گئی ہیں جس میں انہیں سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کیساتھ ہی انہوں نے نیلے رنگ کی ایک چادر بھی کندھے پر ڈال رکھی ہے جس پر پھول بنے ہوئے ہیں مگر یہ تصاویر بھی سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں بلکہ الٹا تنقید کا باعث بن گئیں۔

متعلقہ عنوان :