اداکارہ سنی لیونی 36سال کی ہو گئی‘تہلکہ خیز انکشاف پر ہنگامہ برپا ہو گیا

پیر مئی 11:50

․نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیونی نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور اب تک متعدد فلموں کے علاوہ کئی آئٹم سانگز کا حصہ بن چکی ہیں۔اداکارہ نے اپنی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ایسا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

سنی لیونی نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم ’’جسم 2‘‘ سے کیا تھا جس میں وہ رندیپ ہودا کیساتھ نظر آئیں۔

(جاری ہے)

اس فلم میں رندیپ ہودا اور سنی لیونی نے کئی بولڈ مناظر بھی فلمائے اور بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایسے مناظر عکس بند کروانے سے پہلے سنی لیونی نے رندیپ ہودا کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق سنی لیونی نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ وہ جاننا چاہتی تھیں کہ رندیپ ہودا کو کوئی بیماری بالخصوص ایڈز تو نہیں ہے۔

دوسری جانب سنی لیونی کے شوہر ڈینیل ویبر نے ہمیشہ ایسی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ سنی لیونی نے کبھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ سنی لیونی ’ایک پہیلی لیلا، ون نائٹ سٹینڈ، جسم 2، راگنی ایم ایم ایس 2، جیک پاٹ‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :