پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں‘نمرین بٹ

جب تک میں اپنے کرداروں سے مطمئن نہیں ہوجاؤں گی، تب تک کسی پراجیکٹ کوسائن نہیں کروں گی‘انٹرویو

پیر 14 مئی 2018 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) کلاسیکل رقاصہ اوراداکارہ نمرین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے لیکن جب تک میں اپنے کرداروں سے مطمئن نہیں ہوجاؤں گی، تب تک کسی پراجیکٹ کوسائن نہیں کروں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں نمرین بٹ نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور اسٹارز بھی یہاں کام کرنے کیلیے رضامند ہو رہے ہیں۔

مجھے بھی فلموں میں مرکزی کرداروں کی لاتعداد پیشکش ہیں لیکن مجھے تعداد نہیں بلکہ معیارکوترجیح دینا ہے۔ چاہتی تواب تک بہت سی فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوتی بلکہ بہت سی فلموں کے آئٹم نمبربھی شوٹ کروارہی ہوتی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ کیونکہ مجھے اس پروفیشن میں اپنی ایک ایسی پہچان بنانی ہے، جس کولوگ برسوں یاد رکھیں۔

متعلقہ عنوان :