مطالبات پورے کیے تو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کریں گے،امریکا

امریکی کمپنیوں کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری نیٹ ورک میں حصہ لینے کی اجازت دے دیں گے،وزیرخارجہ

پیر 14 مئی 2018 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ اگر شمالی کوریا نے ان کے تمام مطالبات پورے کیے اور اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کیا تو ان کا اسپیشل سیکٹر کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کی اجازت دے گا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو بجلی کی پیداوار بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

اگر اس نے اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر تلف کردیا تو ہم امریکی کمپنیوں کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری نیٹ ورک میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شمالی کوریا میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بھی مدد کریں گے مگر اس سے قبل شمالی کوریا کو امریکا کے مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :