طالبان کا جلال آباد کی سرکاری عمارت پر حملہ،جھڑپوںمیں نو شہری ہلاک

ڈائریکٹوریٹ آف فنانس کا نشانہ بنانے کی کوشش،حملے کے بعد جھڑپوںمیں عام شہری نشانہ بنائے،مقامی حکام

پیر مئی 11:50

جلال آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) افغان شہر جلال آباد میںطالبان کے حملے کے نتیجے میں کم ازکم نو شہری ہلاک ہو گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ان حملہ آوروں نے اس مشرقی شہر میں واقع ایک حکومتی عمارت پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیااس دوران نو شہری مارے گئے۔

(جاری ہے)

ننگر ہار صوبے کے حکام کے مطابق اس کارروائی میں جلال آباد میں واقع ڈائریکٹوریٹ آف فنانس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ حالیہ عرصے میں افغان طالبان اور دیگر انتہا پسند گروہ اپنی پرتشدد کارروائیوں میں تیزی لے آئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :