انڈونیشیا میں چرچ پر حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

تینوں حملہ آور ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے تھے، جن میں نو عمر بچے بھی شامل تھے،انڈونیشی پولیس

پیر 14 مئی 2018 11:50

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) انڈونیشیا میں تین گرجا گھروں پر کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ ادھر انڈونیشی پولیس نے کہاہے کہ تینوں حملہ آور ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے تھے، جن میں نو عمر بچے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق داعش کی نیوز ایجنسی عماق نے کوئی ثبوت پیش کیے بغیر کہا کہ یہ کارروائی ان کے سپاہیوں نے سرانجام دی۔ ادھر انڈونیشی پولیس نے کہا کہ تینوں حملہ آور ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے تھے، جن میں نو عمر بچے بھی شامل تھے۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا میں گزشتہ کچھ ماہ سے داعش کی کارروائیوں میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :