چین کا میانمار کی سیکورٹی فورسزاورباغیوں کے مابین جھڑپوں پر تحفظات کا اظہار

میانمار صبر وتحمل سے کام لے اورتنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے،وزارت خارجہ

پیر 14 مئی 2018 11:50

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) چین نے میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین ہونے والی تازہ جھڑپوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہ حکومت کو یہ کارروائی روک دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ اس تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانا چاہیے۔ چین کی سرحد سے متصل میانمار کے شمالی علاقوں میں نسلی بنیادوں پر کئی باغی گروہ فعال ہیں، جو پرتشدد کارروائیاں بھی کرتے رہتے ہیں۔ ہفتے کے ندن شروع ہونے والی ان شدید جھڑپوں کی وجہ سے انیس افراد ہلاک بھی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر شہری تھے۔

متعلقہ عنوان :