نکورا گوا میں حکومت مخالف مظاہرے، مزید دو افراد ہلاک،26زخمی

ہلاک افراد پولیس کی براہ راست فائرنگ کی وجہ سے لقمہ اجل بنے،ملکی صدرکی پرتشددواقعات کی مذمت

پیر مئی 11:50

ماسایا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) نکورا گوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہو گئے ،ادھر اس وسطی امریکی ملک کے صدر ڈینیئل اورٹیگا نے ماسایا میں رونما ہونے والے اس تشدد کی شدید مذمت کی ہے جبکہ انسانی حقوق کے اداروں نے کہاہے کہ اس ملک میں ان مظاہروں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ افراد سر پر گولیاں لگنے کی وجہ سے مارے گئے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ یہ پولیس کی براہ راست فائرنگ کی وجہ سے لقمہ اجل بنے۔ اس وسطی امریکی ملک کے صدر ڈینیئل اورٹیگا نے ماسایا میں رونما ہونے والے اس تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اس ملک میں ان مظاہروں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔