ڈبلن ٹیسٹ ،فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے بارے میں تشویشناک خبر سامنے آگئی
پیر 14 مئی 2018 12:04
(جاری ہے)
میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنانے کے بعد پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان نے 16 برس بعد کسی ٹیم کو فالو آن کرنے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی،گرین شرٹس نے آخری مرتبہ 2002 ءمیں لاہور میں انضمام الحق کی قیادت میں نیوزی لینڈ کو فالو آن کرایا تھا۔آئرلینڈ کی ابتدائی 4 وکٹیں 7 رنز پر گر گئیں تھیں لیکن کیون اوبرائن کے 44 اور گیری ولسن کے 33 رنز کی بدولت میزبان ٹیم 130 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، شاداب خان نے 3، محمد عامر نے 2 اور فہیم اشرف نے1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹیسٹ کے تیسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو 8 رنز کے اضافے کے بعد شاداب خان 55 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔قومی ٹیم کو آٹھویں وکٹ کا خسارہ فہیم اشرف کی صورت میں ہوا جو 83 رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد 306 کے مجموعی سکور پر محمد عامر بھی 13 رنز بنانے کے بعد کیچ تھما بیٹھے۔ اس سے قبل آئرلینڈ کےخلاف واحد ٹیسٹ میچ کا دوسرے روز کا کھیل خراب موسم کے باعث قبل از وقت ختم کیا گیا جس میں قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا۔ ابتدائی 6 بلے بازوں کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد شاداب خان اور فہیم اشرف نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور ساتویں وکٹ پر 109 رنز جوڑے۔قومی ٹیم نے گزشتہ روز آئرلینڈ کےخلاف 76 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 268 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ کو روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو فہیم اشرف 61 اور شاداب خان 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی پہلی نصف سنچری سکور کی اور دونوں کے درمیان 109 رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 13 کے مجموعی سکور پر اظہر علی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق ون ڈے ڈیبیو کی طرح بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 13 ہی کے مجموعی سکور پر 7 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے۔اوپننگ بلے بازوں کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد حارث سہیل اور اسد شفیق نے محتاط انداز سے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا لیکن کھانے کے وقفے کے بعد جلد ہی حارث سہیل 31 کے انفرادی سکور پر ہمت ہار گئے۔بابراعظم بھی 14 رنز بناسکے جب کہ اسد شفیق اپنی 19 ویں نصف سنچری بنانے کے بعد 62 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی باہر جاتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں سلپ میں کیچ آﺅٹ ہوئے، انہوں نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ کا پہلا روز 11 مئی کو بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا تاہم ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.