یوتھ تنظیموں نے منشیات کے استعمال کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کر دیا

پیر 14 مئی 2018 12:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ملک کی یوتھ تنظیموں نے گزشتہ روز بابر حسین سلہری مرکزی صدر پاکستان یوتھ اسمبلی فار ہیو من رائٹس کی زیر سر پرستی منشیات کے استعمال کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز ساہیوال ڈویژن سے کر دیا ہے۔ ساہیوال میں وسیم مراد مرکزی صدر( پازیٹو یوتھ آرگنائزیشن) نے ملک بھر سی25 یوتھ آرگنائزیشنز کو جمع کر کے بابر سلہری کے زیر اہتمام تحر یک کا آغاز کردیاہے اور ساہیوال شہر میں منشیات کے خلاف یوتھ تنظیموں نے باقاعدہ ریلی نکالی جس میں پاکستان یوتھ اسمبلی فار ہیو من رائٹس، پازیٹو یوتھ آرگنائزیشن، نیشنل یوتھ ایسو سی ایشن، حیات ویلفیئر فائونڈیشن،الحمد بلڈ فائونڈیشن، نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل حکومت پاکستان، قادری ویلفیئر فائونڈیشن سیالکوٹ، ابرار ویلفیئر فائونڈیشن سیالکوٹ، قومی امن کمیٹی، حمزہ لورز یوتھ وینگ، ریپڈ ایکشن فورس ،پا کستان ایر سوشل میڈیا، رحمان ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان، سنی تحریک ساہیوال، یونائیٹڈیوتھ آرگنایزیشن، ایلومنی یوتھ آرگنایزیشن پاکستان، بلوچ یوتھ آرگنائزیشن، عوام کی آواز سوشل میڈیا نیوزساہیوال، انجمن طلباء اسلام ساہیوال اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہیو من رائٹس ابزرور اسلام آباد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بابر سلہری نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کا مقصد ملک سے منشیات کا خاتمہ ہے جس میں نوجوانوں کومنشیات کے بارئے میں آگاہی دینا اور منشیات کی فروخت کے خلاف سول سوسائٹی کا حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرناہے تاکہ ملک کو نشے سے پاک کیا جاسکے۔