استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،

مساجد کی تزئین وآرائش، گھروں میں پکوانوں کے انتظامات جاری

پیر 14 مئی 2018 12:14

استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد آمد کے پیش نظر رمضان المبارک کے فضائل سمیٹنے کی تیاریاں زور پکڑنے لگیں، مساجد، تجارتی مراکز اور گھروں میں ماہ صیام کے استقبال میں ہر شخص مصروف رہنے لگا ۔ اسلامی کلینڈر کا 9 واں مہینہ رمضان معبود کا اپنے بندوں کے لئے تحفہ ہے جس میں اعمال صالحہ کا ثواب 70 گنا زیادہ کردیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مساجد میں قراء حضرات نے قرآن پاک کی دہرائی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاکہ ماہ صیام کے تراویح کی نماز میں قرآن سنایا جاسکے اور مساجد انتظامیہ بھی وضو خانوں اور مساجد کے حصوں کی صفائی تزئین وآرائش اورنمازیوں کی سہولت کے لئے اقدامات میں مصروف دکھائی دے رہی ہے جبکہ گھروں میں خواتین نے بھی افطار وسحر کے پکوان ترتیب دے دیئے ہیں اور پکوانوں کی تیاری کے لئے بیسن‘ دالوں‘ چنے چاول‘ چینی مشروبات‘ مصالحہ جات اور دیگر استعمال کی اشیاء کی خریداری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تجارتی مراکز میں پکوڑے‘ سموسے‘ جلیبی‘ کھجور روایتی و دیسی مشروبات کے خصوصی سٹال سجنا شروع ہو گئے ہیں‘ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی طرف استقبال رمضان کا جوش وخروش دیدنی ہے۔

متعلقہ عنوان :