رمضان المبارک تمباکو نوشی جیسی بری عادات ترک کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے، طبی ماہرین

پیر 14 مئی 2018 12:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) رمضان المبارک جہاں بے پناہ فضائل و برکات اور کئی گنا زائد اجر و ثواب کا ذریعہ ہے وہاں تمباکو نوشی جیسی بری عادات ترک کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے، روزہ اچھی صحت ، نفسیاتی اور طبی عوارض سے نجات کا ایک موثر ذریعہ ہے اور ماہرین صحت اسے تمباکو نوشی سے نجات کا بہترین ذریعہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق محمود نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ رمضان میں تمباکو نوشی کے عادی افراد کو تمباکو نوشی کئی گھنٹے ترک رکھنے کے ذریعے نیکوٹین پر انحصار کیے بغیر زندگی گزارنے کا عادی بنا دیتی ہے۔ غیر رمضان میں بھی اس عادت کو برقرار رکھتے ہوئے تمباکو نوشی سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو جسمانی اور روحانی اعتبار سے صحت مند اور پاکیزگی بخشتا ہے۔

متعلقہ عنوان :