میانمار باغیوں کے خلاف صبر وتحمل سے کام لے، چین

پیر 14 مئی 2018 12:14

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) چین نے میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین ہونے والی تازہ جھڑپوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہا ہے کہ حکومت کو یہ کارروائی روک دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے دن شروع ہونے والی ان شدید جھڑپوں کی وجہ سے 19 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر شہری تھے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چینی حکومت کا کہنا ہے کہ اس تنازعے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانا چاہیے۔ چین کی سرحد سے متصل میانمار کے شمالی علاقوں میں نسلی بنیادوں پر کئی باغی گروہ فعال ہیں، جو پرتشدد کارروائیاں بھی کرتے رہتے ہیں۔