سعودی عرب، بینکوں میں ڈاکہ ڈالنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار

پیر مئی 12:25

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) سعودی پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نیبتایا کہ کئی سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بتائے گئے حلیے کی بنیاد پر حملہ آوروں گروہ کے ایک خاتون سمیت تمام 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ان کے قبضے سے 86 ہزار ریال اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے جس میں جعلی کرنسی بھی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکوئوں سے 9 ہتھیار، 316 کارتوس، 51 موبائل فون اور 3 وائرلیس آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شدگان نے گیارہ ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔