فلم ’’راضی ‘‘کا 2روز میں 18.83کروڑ کا بزنس

پیر مئی 12:56

فلم ’’راضی ‘‘کا 2روز میں 18.83کروڑ کا بزنس
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’راضی ‘‘ نے بھارت میں ریلیز کے 2 روز میں 18.83کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ میگھنا گلزار کی فلم ’’راضی‘‘ 11مئی کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے روز 7.53 کروڑروپے، دوسرے روز 11.30 کروڑ روپے اور مجموعی طور پر 18.83کروڑ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکارہ عالی بھٹ اور وکی کوشال نے مرکزی کردار ادا کیا، جس کی کہانی ہریندر سیکا کے ناول ’’کالنگ سہمت‘‘ سے ماخوذ ہے، جس میں عالیہ بھٹ پاکستانی آرمی آفیسر سے شادی کر کے پاکستان میں بطور بھارتی جاسوس کام کرتی ہے۔یاد رہے فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔