فلم ’’پرمانو ‘‘ اور ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کا 25 مئی کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا

پیر 14 مئی 2018 13:09

فلم ’’پرمانو ‘‘ اور ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کا 25 مئی کو باکس آفس ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ اور انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھان کپور کی فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کا 25مئی کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک شرماکی فلم ’’پرمانو دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ جس میں اداکار جان ابراھام مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانی کی فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو دیو مالائی طاقتوں کا حامل ہوتا ہے جس میں اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جن کا 25مئی کو باکس اافس پر ٹکرائو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :